فیصل آباد کے بااثر خاندان سے صلح؟ متاثرہ لڑکی کا ایک اور ویڈیو بیان آ گیا

فیصل آباد (پی این آئی) شادی سے انکار پر جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بننے والی فیصل آباد سے میڈیکل کی طالبہ کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے یہ ویڈیو بیان بااثر خاندان سے صلح سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کے نتیجے میں ریکارڈ کروایا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہے۔ متاثرہ لڑکی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میرا نام خدیجہ ہے اور مجھے معلوم ہے کہ صبح سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ ہم نے اِن مجرموں سے صلح کر لی ہے۔

متاثرہ لڑکی کا مرکزی ملزم شیخ دانش سے متعلق کہنا ہے کہ میں نے اس مجرم خاندان سے کوئی صلح نہیں کی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل نیوز جعلی ہے، میں تاحال یہ کیس لڑ رہی ہوں اور اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ آپ سب میرا ساتھ دیں۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ہم انشاءاللّٰہ تعالیٰ ان مجرموں کو ضرور سزا دلوائیں گے، ہم نے ان سے کوئی صلح نہیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close