پنجاب میں ن لیگ کے سینئر رہنما کی گرفتاری کے لیے چھاپہ

ساہیوال (پی این آئی) ن لیگ کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس چھاپے کے وقت ساہیوال سے لیگی رکن اسمبلی لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہ تھے۔ ن لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طریقے سے پولیس گھر میں گھسی اس کا نہ کوئی جواز ہے اور نہ قانونی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پرچے درج کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ پولیس کی فسطائیت اور انتقام کا ہر طرح سے مقابلہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close