اردن کے ولی عہد کی منگنی لیکن لڑکی کس ملک کی شہری نکلی؟

ریاض(پی این آئی) اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی ایک سعودی لڑکی کے ساتھ منگنی ہو گئی۔گلف نیوز کے مطابق شہزادہ حسین کی منگیتر کا نام رجوا خالد السیف ہے۔ دونوں کی منگنی کی تقریب سعودی عرب کے دارالسلطنت ریاض میں ہوئی۔ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم اور ملکہ رانیہ بھی اپنے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں شریک تھے۔

 

 

 

تقریب میں شہزادہ الحسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوئم، شہزادہ علی بن الحسین، شہزادہ ہاشم بن الحسین، شہزادہ غازی بن محمد، شہزادہ راشد بن آل حسن اور السیف فیملی کے متعدد اراکین نے شرکت کی۔اردن کے شاہی محل کی طرف سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر منگنی کی تقریب کی متعدد تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر شاہ عبداللہ دوئم کو بیٹے کی منگنی کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close