عمران خان کے ریلی نکالنے کے اعلان پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وارننگ دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پانچ سے زائد افراد جمع ہوئے تو ایکشن لیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانچ سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سےیہ پابندی 23جولائی2022سے عائد ہے>۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کے اجتماع، جلسے اور جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔

 

 

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس ،ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر پانچ سے زائد افراد اکٹھے نہ ہوں، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا ۔خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف ہفتے کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close