اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق گواہی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد کی گواہی اور ثبوتوں کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے “کسی بھی شخص کے پاس مقدمہ سے متعلق یا ملزم محمد شہباز شبیر عرف شہباز گل پر تشدد سے متعلق کوئی بھی شہادت موجود ہے اور وہ اپنی شہادت و بیان قلمبند کروانا چاہتا ہے

تو وہ آئی جی اسلام آباد کے آفس میں صبح آٹھ سے دن 12 بجے تک اپنا بیان قلمبند کرواسکتا ہے۔”خیال رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز گل پر دورانِ حراست بدترین تشدد کیا گیا اور انہیں برہنہ کرکے مارا گیا۔ ان دعووں کی بنا پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا تھا کہ وہ تشدد کے معاملے کی انکوائری کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close