شیخ رشید نے پڑوسی ملک میں بھی رجیم چینج شروع ہونے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہاکہ افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ چین کی رضا مندی کے بغیر سی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے، چین کے خلاف اسی کام کے لیے ان کو لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 8 حلقوں میں اہل ہے اور فیصل آباد میں نااہل یہ کیسا قانون ہی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ 30اگست کو غریب پر 10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی، مرکز اور صوبے کی پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے، حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کے لیے ووٹ بینک کو قربان کر دیا۔سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close