وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 5 سیاحوں نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وادی نیلم میں 14 اگست کی شام رتی گلی کے قریب جبہ کے مقام پر کلاؤڈ برسٹ کے نتیجہ میں لاپتہ ہونے والے سیاحوں کا سراغ مل گیا۔ رتی گلی دواریاں نالہ میں طغیانی کی نذر ہونے والے پانچ سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ۔ایک سیاہ کی لاش صندوق کے مقام پر دریائے سے برآمد کر لی گئی ہے چارلا پتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

وادی نیلم میں رتی گلی جبہ کے مقام پرتین روز قبل کلاوڈ برسٹ سے نالے میں طغیانی کی نذر ہونے والوں میں دو حقیقی بھائی عمیر اور زبیر ساکنہ اسلام آباد اکمل، طلحہ ساکنہ ناروال اور حسنات ساکنہ اسلام آباد شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ ہونے والے سیاحوں کے اہل خانہ اور عزیز رشتہ داروں سے رابطہ کیا جارہاہے عینی شاہدین نے مطابق لاپتہ ہونے سیاح 14 اگست کے روز رتی گلی سے ایک پرائیویٹ جیپ کے ذریعے واپس دواریاں آرہے تھے کہ راستہ میں گاڑی سے اتر کر پیدل چل رہے تھے کہ نالہ میں طغیانی میں بہہ گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close