شہباز گل کا طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹروں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 6 کردی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے طلبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹروں کی تعداد چار سے بڑھا کر چھ کردی گئی۔ جمعرات کے روز شہباز گل کو پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش ہے البتہ ای سی جی درست نہیں آئی جس کی وجہ ذہنی دبائو اور ٹنشن بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ وہ دمے کے مریض ہیں۔ ان کے تفصیلی ٹیسٹ کے لئے پہلے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کی تعداد اب بڑھا کر چھ رکنی کردی گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے شہباز گل کی صحت کے پیش نظر انہیں ایک روز مزید ہسپتال میں رکھنے کیلئے حکومت سے کہا ہے۔ بعد میں تفصیلی معائنہ کیا جائے گا جس کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو بھیج دی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں