ملازمہ بن کر 100 گھروں میں چوری کرنے والی عورت پکڑی گئی، کیا کچھ برآمد ہوا؟

نئی دہلی (پی این آئی) گھریلو ملازمہ بن کر ایک سو گھروں میں چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو امرپالی گاؤں کی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے 3 لاکھ روپے کے چوری شدہ سونے کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ اپنے مالک کے گھروں سے سونے کے زیورات چراتی تھی اور چوری کیے گئے زیورات کی مدد سے دہلی میں اپنے لیے ایک مکان بھی بنایا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پونم شاہ عرف کاجل جس کا تعلق بہار کے بھاگلپور ضلع سے ہے، اس نے دہلی، جودھ پور، کولکتہ اور غازی آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کاجل نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی بنٹی کی مدد سے اس چوری کی منصوبہ بندی کی تھی۔ بھارتی پولیس نے کہا کہ ملزمہ کی ناجائز جائیداد ضبط کر لی جائے گی اور اس خلاف گینگسٹرس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، چوری میں شامل بیٹی اور زیورات خریدنے والے جیولر فرار ہیں، انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close