پاکستان، برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی، وطن واپسی کا معاہدہ طے پا گیا، کون کون واپس آ سکتا ہے؟

لندن (پی این آئی) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پا گیا۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پانے پر فخر ہے۔ پریتی پٹیل نے کہا کہ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ امیگریشن سے متعلق نئے برطانوی منصوبے کا حصہ ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ معاہدے کا اطلاق صرف متعلقہ عدالتوں کے سزا یافتہ شہریوں پر ہوگا۔ معاہدے کے مطابق برطانیہ مطلوب افراد سے متعلق پہلے معلومات پاکستان کو دے گا،

اس معاہدے کا اطلاق دوہری شہریت والوں پر نہیں ہوگا۔پاکستان میں برطانیہ کے سفیر کرسچن ٹرنر اس معاہدے کی تکمیل کیلئے ایک عرصے سے کوشاں تھے۔ پاکستان نے نئے معاہدے کے تحت پاکستانیوں سمیت طلبہ کے ویزا کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ میں اس معاملے پر غور شروع کر دیا گیا ہے کہ نئے معاہدے کے نتیجے میں کس کس کی حوالگی کے لیے کارروائی شروع کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں