محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔ سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 19 اگست تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیرآ ب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختو نخوا کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close