قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات، عمران خان کو پہلے ہی بڑی کامیابی مل گئی

کراچی(پی این آئی)ضمنی الیکشن،عمران خان کےکراچی سےتینوں نشستوں این اے 237، این اے 239اور این اے 246پرکاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں ۔ قبل ازیں کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 237 پر ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔

 

 

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کررکھا ہے۔قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑ رہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرالئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 کے ریٹرننگ آفیسر شاہ نواز بروہی نے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ معاملے کی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران روک لئے تھے۔ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے وکلا کے اعتراضات پر تحریری جواب پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے نامزدگی منظور کرلیے۔دوسری جانب کراچی سے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول اور جاوید ناگوری جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سید طیب حسین ہاشمی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کردیئے ہیں۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کئے گئے ہیں کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کا پیسہ ظاہر نہیں کیا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close