آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین اعزاز

راولپنڈی (پی این آئی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ٰترین اعزاز سے نواز دیا گیا، صدر یو اے ای نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ

دورے کے دوران آرمی چیف کی یواےای کے صدرشیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات ہوئی۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی اورمشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے اعلی ٰترین اعزاز سے نوازا گیا، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close