وادی نیلم ،جبہ، کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں 5 افراد لاپتہ،4 گاڑیوں،4 مکانات کو نقصان ، امدای کارروائیاں جاری

نیلم ویلی / مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم دواریاں رتی گلی کے نواحی علاقہ جبہ کے مقام پر کلاوڈ برسٹ ہونے کے نتیجہ میں 5 افراد لاپتہ،4 گاڑیوں،4 رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ۔ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلیف ڈیزاسٹر مینجمنٹ و

سول ڈیفنس اور سیکرٹری ایس ڈی ایم اے کی ہدایت پر گزشتہ روز رتی گلی بیس کیمپ سے تقریباً03کلو میٹر نیچے ”جبہ“کی پہاڑیوں پر کلاوڈ برسٹ کے باعث رتی گلی نالہ میں شدید طغیانی سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے SDMA شعبہ آپریشن کے آفیسران جائے حادثہ کا دورہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد لاپتہ ہیں،04 گاڑیاں، 02 موٹرسائیکل، 04 رہائشی مکان جزوی طور پر متاثر ہوئے،03 دکانوں کومکمل جبکہ 01 کو جزوی نقصان پہنچا،04 ہائیڈرل پاور سٹیشن متاثرہوئے۔رات گئے تک تقریباً 250 سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

جبکہ تقریباً 120 سیاح جو رتی گلی بیس کیمپ میں تھے انہیں ضلعی انتظامیہ ، DDMA Neelumکے اہلکار ریسکیو کرنے کے لیے صبح سویرے رتی گلی روانہ ہوئے۔ محکمہ شاہرات نیلم،DDMA نیلم، ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اور ہیوی مشینری روڈ کھلوانے میں مصروفِ عمل ہے۔ نقصانات کی تفصیل ابتدائی نوعیت کی ہیں تاہم جلد ہی نقصانات کا جائزہ لگا لیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close