جج کو بیوی کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی

قاہرہ (پی این آئی) عرب دنیا کے اہم ملک مصر میں اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں ایک جج کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔قاہرہ سے آنے والی رپورٹس کے مطابق کے جج پر گزشتہ ماہ اس کی بیوی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر کے مقدمہ قائم کیا گیا اور تفتیش کے ساتھ ساتھ سماعت کی گئی ۔ جج پر بیوی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سزائے موت پر عملدرآمد مفتی اعظم مصر کی جانب سے منظوری کے بعد ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close