وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری کس پر ڈال دی؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اوگرا نے پٹرول مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی تھی ، وزیر اعظم کی منظوری اور دستخط کے بغیر پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی جا سکتی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ درست تھا ، میں اس حکومت کے ہر فیصلے کے پیچھے کھڑا ہوں اور اپنی پوری استطاعت کے ساتھ کام کر رہا ہوں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوگرا فارمولے کے تحت بڑھائی جاتی ہیں۔

پٹرول کی قیمت عالمی ریٹ کے مطابق طے کی ہے ، معیشت میں بہتری لا کر مسائل حل کررہے ہیں،ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول پمپوں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا ، ان کا منافع 7 روپے کیا گیا، جو پمپ والا 7 روپے سے کم کے منافع پر بیچ رہاہے وہ اپنا نقصان کر رہا ہے ۔ 15 ارب روپے کا ہمیں ٹیکس نقصان آرہا ہے ، وہ بھی وصول کرینگے ، ہم اپنا خرچہ کہیں نہ کہیں سے پورا کریں گے ۔ اگلے ہفتے تک اقتصادی رابطہ کمیٹی میں سمری آجائے گی جسکے بعد شمالی علاقوں کے سی این جی سٹیشنوں کو گیس نہیں ملے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close