وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیر ایس ڈی ایم اے چوہدری اکبر ابراہیم ایک سوسے زائد پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرا لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور وزیر ایس ڈی ایم اے چوہدری اکبر ابراہیم نے اقدامات کرتے ہوئے ایک سوسے زائد پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کروا لیا اور ان کے کھانے پینے سمیت رہائش کا انتظام کر دیا گیا۔سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق وادی نیلم میں کلاوڈ برسٹ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیر ایس ڈی ایم اے چوہدری اکبر ابراہیم کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ اور ایس ڈی ایم اے نے علاقہ مکینوں کے تعاون سے رتی گلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پھنسےایک سو سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے مظفرآباد سے ایس ڈی ایم اے کی مزید امدادی ٹیمیں اور سامان نیلم روانہ کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مقامی سطح پر متاثرہ گھروں کے مکینوں کے لئے خوراک اور رہائش کا متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز اور ایس پی نیلم امدادی ٹیموں کے ہمراہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close