سعودی طیارہ گر کر تباہ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

ریاض(پی این آئی)سعودی دارالحکومت ریاض میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو نے بتایا ہےکہ طیارہ ثمامہ ائیرپورٹ سے روانہ ہوا تھا جو کہ ریاض کے قریب ہی گر کر تباہ ہوگیا اور حادثے میں طیارےکا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

سعودی ایوی ایشن انوسٹی گیشن بیوروکا کہنا ہےکہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔یاد رہےکہ چند دن قبل ایک چھوٹا طیارہ عسیر ریجن میں بھی گر گیا تھا تاہم اس میں سوار افراد زندہ بچ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close