ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.5107 ڈالر کمی کی گئی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.4792 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.9496 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.4783 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 17.4603 ڈالر فی یونٹ تھی، سوئی سدرن سسٹم پر جون میں ایل این جی کی قیمت 17.9575 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close