قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ایک نشست کم ہو گئی، الیکشن کمیشن نے طویل غیر حاضری پر ایک ممبر کو نوٹیفائی کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا،گزشتہ دنوں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)نے پیر کوپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دی تھی۔اور اب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد میاں سومرو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو رخصت کی درخواست دی تھی اور وہ جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close