کن کن افراد کو دس ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے؟حکومت کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور افراد کو ماہانہ 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دینے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے 664 خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کردیا ہے، پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی، پنجاب کے تمام اداروں میں خصوصی افراد کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے 664 خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کی جائے گی، 664 خالی اسامیوں پر خصوصی افراد کی بھرتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، خصوصی افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اسی طرح دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کابینہ کے کئی وزراء کے محکمے اور قلمدان میں ردوبدل کردیا ہے، وزراء کے نئے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے، انہیں محکمہ کوآپریٹو کے قلمدان کے ساتھ پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے، اسی طرح وزیرقانون وپارلیمانی امورخرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

 

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر وزیراخترملک کو دے دیا گیا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد بطور وزیر اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر فرائض سرانجام دیں گی۔راجہ یاسرہمایوں کا محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی واپس لے کر اس کی ذمہ داری سپیشل اسسٹنٹ ارسلان خالد کو دے دی گئی ہے۔ جبکہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈئیرمحمد مصدق عباسی کو اینٹی کرپشن کے ساتھ پبلک پراسیکیوشن کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں