عمران خان کے پاس کھونے کے لئے اب کچھ نہیں، حکمران اتحاد نے بھی عمران خان کو فائدہ پہنچایا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان نااہل ہو جائیں یا ان کی جماعت پر پابندی لگ جائے تو تحریک انصاف کا کیا لائحہ عمل ہوگا، نجی ٹی وی کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان نے سینئر صحافی مظہر عباس سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اس حوالے سے ضمنی انتخاب کی کیا اہمیت ہے اور کیا جلسے جلوس عمران خان کو الیکشن میں کامیابی دلوا سکیں گے۔

 

 

جس کے جواب میں مظہر عباس نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس کھونے کے لئے اب کچھ نہیں ہے، حکومت کی پالیسی کا فائدہ عمران خان کو ملا، اگر حکومت آ کر مہنگائی پچاس فیصد کم کر دیتی اور عوام کو ریلیف ملتا تو عمران خان کو نقصان ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ اس لئے عمران خان کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے کیونکہ پنجاب میں ان کی حکومت ہے، خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہے، سینٹ میں ان کے پاس لوگ ہیں، سندھ میں بھی ان کے لوگ موجود ہیں، ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد اگر بات ہو سکتی ہے تو الیکشن کے اعلان پر بھی ایک میٹنگ پوائنٹ بن سکتا ہے، الزامات تو گزشتہ حکومت نے نواز شریف پر بھی لگائے، زرداری پر لگے، عمران خان پر بھی یہ مقدمات چلتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close