شریفوں کے لئے بری خبر، عمران خان اور فوج ایک پیج پر ہیں

شریفوں کے لئے بری خبر، عمران خان اور فوج ایک پیج پر ہیںلاہور( پی این آئی)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شریفوں کے لئے میں بری خبر سنا رہا ہوں کہ عمران خان اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ تم لوگ کسی غلط فہمی میں نہ رہنا۔ یہ عمران خان کے خلاف جتنا محاذ تیار کرتے ہیں اتنا ہی عمران خان تمہارے سامنے آ جا تا ہے۔ ہوتا پھر وہی ہے جو رب چاہتا ہے۔

 

 

یہ نیتوں کا پھل ہے۔ قائد اعظم کے بعد قوم عمران خان کی قیادت میں ملک کی ترقی دنیا دیکھے گی۔ ایسی ترقی پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نہیں دیکھی گئی ہو گی۔عمران خان نے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے۔عمران خان نے قوم کو ایک نئی سوچ اور نظریہ دیا ہے، وہ اس قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دے گا۔اس میں کوئی شک و شبہ والی بات نہیں کہ عمران خان محب وطن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close