آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں یوم آزاد ی پاکستان کی تقریب، چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے سبز ہلالی پرچم لہرایا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ ہائی کورٹ کی عمارت پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر اہل پاکستان کو 75 ویں یومِ آزادی کی مبارک باد دی ۔

پرچم کشائی کی سادہ مگر پر وقار تقریب میں ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور وکلاء اور صحافیوں سمیت ہائیکورٹ کے افسران اور عملے نے شرکت کی ۔چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے ہائی کورٹ کے معززجج صاحبان کے ہمراہ پر چم کشائی کی۔

اس موقع پر آزاد کشمیر پولیس کے چاک.وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر چیف جسٹس صداقت حسین راجہ اور دیگر جج صاحبان نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔مرکزی اءوان صحافت مظفرآباد میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ سیکرٹری اطلاعات محترم مدحت شہزاد ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اور صدر مرکزی ایوان صحافت سید آفاق حسین شاہ کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close