عظیم پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارک ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار

راولپنڈی(پی این آئی )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاک فوج کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کے جشن کی مبارک باد۔

میجر جنرل بابر افتخار نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان زندہ باد،عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close