وزیراعظم شہباز شریف نے بلا تفریق مزاکرات کی دعوت دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں، انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو بلا تفریق مزاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قومی ڈائیلاگ اس وقت اشد ضروری ہے۔ پاکستان کا آج 75 واں جشن آزادی منایا جا رہا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے قومی پرچم بلند کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، قوم اور سمندر پار پاکستانیوں کو 75 واں یومِ آزادی مبارک ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی ضرورتوں، بھوک، افلاس اور پسماندگی سے آزادی کا نام ہے، حالیہ بارشوں میں ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں بہت نقصانات ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close