پاکستان کا شمار عظیم ملکوں میں کب ہو گا؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاریخ دیدی

کراچی (پی این آئی) سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2047ء میں پاکستان کا عظیم ملکوں میں شمار ہو گا۔مراد علی شاہ اور قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ آغا سراج درانی اور مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم یہاں بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، ہمیں کشمیری بھائیوں کو اس موقع پر نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ برساتیں اس جولائی میں ہوئی ہیں، پوری دنیا میں ایسی بارشوں میں صورت حال خراب ہی دیکھی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close