شہباز گل کو اڈیالہ جیل میں کیسی سہولیات میسر ہیں؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے فوج کے خلاف سازش اور بغاوت کے ملزم شہباز گل کو وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے مل کر اڈیالہ جیل میں بی کلاس دلوا دی ہے۔زرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب سے ملکرہوم سیکرٹری کے زریعے فوج کے خلاف سازش اور بغاوت میں ملوث شہباز گل کو اڈیالہ جیل میں گھر سے بھی بہتر سہولتیں دلوا دی ہیں۔

 

 

جبکہ ان ہی الزامات کے تحت فوج کے دو اعلی افسران سی کلاس میں سزا بھگت رہے ہیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے جیل حکام سے کہا ہے کہ شہباز گل کو خاص مہمان کی طرح رکھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close