رانا ثنا للہ کیخلاف کیس لارہے ہیں جس میں انہیں پھانسی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور جلسے میں دھواں دار خطاب

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس لا رہے ہیں جس میں انہیں پھانسی کی سزا ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ انہوں نے جتنے کام کیے تھے ان کا محور عام آدمی تھا، 2004 میں بطور وزیر اعلیٰ تعلیم کو عام کرنے کیلئے تمام کتابیں مفت دیں۔

اب وہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہم کریں گے، اس کے علاوہ وہ سود کی لعنت ختم کرنے کیلئے قانون لے کر آ رہے ہیں، جو سود لے گا اس کو پانچ سال قید کی سزا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے 25 مئی کو بد ترین شیلنگ برداشت کی ، جس لیڈر کے پاس ایسا اثاثہ ہو وہ کبھی نہیں ہار سکتا، رانا ثناء اللہ تم جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے والے ہو، مجھے اللہ پر یقین ہے کہ تمہیں سزا ہوگی۔تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک ان سے زیادتی کرنے والوں سے بدلہ نہ لے لیا جائے، ان سے ایسا بدلہ لیا جائے گا کہ ان کی سات پشتیں یاد رکھیں گی۔ رانا ثناء اللہ پھانسی کی نشانی ہے، میں نے آنکھوں سے دیکھا ہے جب تم گولیاں چلا رہے تھے، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خاتون کو گولیاں ماری گئیں، تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو، ہم تمہارے خلاف کیس لا رہے ہیں، اللہ پر اعتقاد ہے کہ تمہیں پھانسی کی سزا ہوگی۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ان کو پھانسی ہوگی۔

خان صاحب آپ چاہیں تو عمر قید کردینا لیکن اس میں شریف بھی نہیں بچیں گے۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان اب پاکستان نہیں دنیائے اسلام کے لیڈر ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان آگے جائے گا اور دنیا دیکھے گی کہ قائد اعظم کے بعد یہ کون شخص آیا ہے جس نے ہر چیز کو سامنے لا کر رکھ دیا اور وہ کام کیے ہیں جو پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نہیں ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں