سرفراز احمد چوتھی جماعت کے نصاب کا حصہ بن گئے

لاہور( پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز کھلاڑی سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔سرفراز احمد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب سے تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مکمل مضمون سرفراز احمد کے نام سے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ پر سرفراز احمد کا لکھنا ہے کہ شکریہ،یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، بطور رول ماڈل ہم بچوں کو سکھانے کی کوشش کرتے ہیں،

میں ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں