شہباز گل تنہا رہ گئے، عمران خان نے بھی شہباز گل کے بیان لاتعلقی ظاہر کر دی، شہباز گل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا،صحافیوں سے گفتگو

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نےبھی اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل کے متنازعہ مؤقف سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔ صحافیوں اور شوبز شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر شہباز گِل کی گفتگو میں ایک جملہ قابلِ اعتراض تھا، شہباز گِل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔دوسری جانب لاہور میں قیام کے دوران عمران خان نے پنجاب حکومت کو 25 مئی کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

سابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچیس مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے، جنہوں نے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close