تیزہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ، بلوچستان میں بیشترمقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران سندھ اوربلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

 

 

اس دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورہ،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔اس دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلا، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، جنوبی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ:کراچی(قائدآباد40،گلشنِ حدید28،فیصل بیس23،صدر22،جناح ٹرمینل20،ائیرپورٹ17،ڈی ایچ اے14، کورنگی10،یونیورسٹی09،کیماڑی03،سرجانی،سعدی ٹاون02،مسرور بیس،نارتھ کراچی01)،ٹنڈوجام09، ٹھٹھہ08،چھور05،میرپورخاص04،خیرپور03،سکرنڈ02،بدین،حیدرآباد،مٹھی01، پنجاب: منگلا40،گجرات38،سیالکوٹ (ائیرپورٹ) ،منڈی بہاؤالدین20،بھکر02،مری01،خیبرپختونخوا:بالاکوٹ32، مالم جبہ30،دیر(بالائی28،زیریں08)،سیدوشریف، بنوں13،پاراچنار10،ڈی آئی خان (ائیرپورٹ)03،پشاور،کالام،مردان،باچاخان ائیرپورٹ،میرکھانی02،کشمیر:مظفرآباد(سٹی26،ائیرپوٹ20)، گڑھی دوپٹہ01،بلوچستان:سبی11، اورماڑا09، لسبیلا06 ،قلات 02اورگلگت بلتستان:گوپس میں 09ملی ملیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت 42، نوکنڈی41،دالبندین،جوہرآباداورنورپورتھل40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close