آزاد کشمیر، صحت عامہ حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے، صدر آزاد کشمیر کا کشمیر ہیلتھ فاؤنڈیشن یو کے کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

میرپور (پی این آئی) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ صحت عامہ حکومت آزادکشمیر کی اولین تر جیحات میں شامل ہے اسی وجہ سے آزادکشمیرکے تر قیاتی و غیر تر قیاتی بجٹ کا 10فیصدصحت عامہ پر خرچ کر رہے ہیں آزادکشمیر میں میڈیکل یو نیو رسٹی بنا رہے ہیں اور میرپور ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال جو 500بستروں پر مشتمل ہے اس میں 500بیڈ کا مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ڈی ایچ کیو میں جدیدنوعیت کا ایکوپمنٹ بھی فراہم کر یں گے۔

برطانیہ اور آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کی کوارڈینیشن سے میرپور ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں Minimally Access Surgery کا جو پروگرام شروع کیا جارہاہے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے اس کے صحت عامہ کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے آزاد کشمیر کے عوام برطانیہ کے ڈاکٹرز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ جس کے لئے آج کے سیمینار میں ایم او یو سائن ہو گیا ہے اس کا دائرہ کار آزاد کشمیر کے دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےPhysicians Across Continents (UK) اور کشمیر ہیلتھ فاؤنڈیشن یو کے کے زیر اہتمام سیمینار Role of Minimally access surgery کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینارکی صدارت وائس چانسلرشفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اینڈ ریجنل کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر محمد اقبال نے کی۔سیمینار سے کشمیر ہیلتھ فاؤنڈیشن یوکے کی صدر و کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سلمیٰ نور، کنسلٹنٹ جنرل سرجری ڈاکٹر جمیل گورسی، کنسلٹنٹ یورالوجسٹ یو کے پروفیسرمتین شریف، ڈی ایچ کیو کے آرگنائزر ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ، ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز،ایم بی بی ایس میڈیکل کالج کے پرنسپل برگیڈئرڈ (ر) پروفیسر ڈاکٹر شوکت محمود، ڈاکٹر صائمہ پروین،پروفیسر ڈاکٹر تنویر صادق اور ڈاکٹر بشیر کنٹھ نے بھی خطاب کیا۔برطانوی ڈاکٹر ز نے ماڈرن گائناکالوجی اینڈ جنرل سرجری میں لپروسکوپی کی اہمیت و افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور بتا یا کہ پوری دنیا میں جدید سرجری کی جارہی ہے جس میں مریض کو تکلیف بھی نہیں ہوتی اور اس کا خون بھی ضائع نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور پاکستان کا تیسرا یا چوتھا ہسپتال ہوگا جس میں Minimally access surgery ہوگی۔صدر آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ کو شش رہی ہے کے بنیادی تعلیم کو تر جیحی ملے۔ میں نے اپنے دور حکو مت میں تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ان کو مستحکم بنا یا۔ کشمیر ہیلتھ فاونڈیشن یو کے اورPhysicians Across Continents (UK) کے تعاون سے ڈویژ نل ہسپتال میں جو جدید سرجری کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا ہے اس کے نہایت ہی مثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔ان KFPاور PACکی کا کردگی خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے میرپور کی بین الا قوامی دنیامیں اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ پروجیکٹ شر وع کیا اس سے میرپور کے بین الا قوامی رابطوں میں مزید بہتر ی آئے گی اور آزادکشمیراور برطا نیہ میں آباد ڈاکٹروں کے درمیان باہمی یا داشت کے معاہدے ہو نے چا ہیے تا کہ ہیلتھ سروسز میں بہتری آئے حکومت آزادکشمیر اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون اور معاونت کر ے گی انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر اور گڈگورننس کے حوالے سے ہماری حکومت اپنی کمٹمنٹ پو ری کر ے گی۔ انہوں نے برطانوی ڈاکٹرز کے وفد کی میرپور آمد پر انہیں زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں