بلاول زرداری نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق اہم بیان دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر انتخابات میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور 2023 کے انتخابات میں بھی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی صرف سندھ میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی نشستیں حاصل کیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کچھ پتہ نہیں جبکہ اداروں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کو نقصان پہنچایا اور اب عمران خان کی جانب سے ملک کو پہنچائے جانے والے نقصان کو ایک رات یا دن میں بہتر نہیں کیا جا سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close