احسن اقبال پی ٹی آئی اور امریکی لابنگ فرم کے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر لے آئے

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی اور امریکی لابنگ فرم کے معاہدے کی تفصیلات سوشل میڈیا پرشیئرکردیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نیٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے اور عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پراتر آیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے اور پھر سفیر سے خود منت سماجت کی، اب لابسٹ رکھ کے معافی تلافی پرکام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close