شہباز گل کے کپڑوں پر خون کے دھبے؟ تہلکہ خیز میڈیکل رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل کروا لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز اسپتال میں کیا جس کی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کسی بیماری کا شکار بھی نہیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا جس بناء پر ملزم کا میڈیکل کرایا گیا اور اس کی رپورٹ جمعہ کو عدالت میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close