فائرنگ سے ہائی کورٹ کا اہلکار جاں بحق

کراچی(آئی ا ین پی ) بغدادی تھانے کی حدود میں فائرنگ سے ہائی کورٹ کا نائب قاصد اور نارتھ ناظم آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ دیگر واقعات میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ مدینہ مسجد روڈ تاج پشاوری ہوٹل کے قریب باربر شاپ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 28 سالہ کاشف سندھی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی، جو سینے میں گولی لگنے کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق مقتول ہائی کورٹ کا نائب قاصد اور لیاری کھڈہ مارکیٹ کے قریب کا رہائشی تھا ،

جو واقعے کے وقت اپنے بال کٹوانے کے لیے حجام کی دکان پر موجود تھا۔مقتول نے اپنی پستول حجام مختار کو محفوظ طور پر رکھنے کے لیے دی ، تاہم مختار سے اتفاقی گولی چل گئی جو کاشف سندھی کے سینے میں لگی۔ پولیس نے حجام مختار کو حراست میں لے کر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close