شہباز گل نے کس کا لکھا ہوا بیان پڑھا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان اور اداروں میں بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی کے ٹرولرز اور بشری بی بی کے بیٹے ارسلان نے شہدا اور ان کے خاندانوںکیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی،عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے ان کا لکھا ہوا بیان پڑھا، عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ایک شخص ٹی وی سکرین پر نمودار ہوا جو خوف اور گھبراہٹ کا شکار تھا۔وزیر اطلاعات کے مطابق عمران خان نے اپنی پریس ٹاک میں کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو فوج سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے،

ان کی پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر کوئی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہا ہے تو اس شخص کا نام عمران خان ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف اور ترجمان نے ان کا لکھا ہوا سکرپٹ اے آر وائے ٹی وی چینل پر پڑھا، اے آر وائے نے تمام صحافتی تقاضوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسے آن ایئر کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close