کلاچی میں پاک فوج کا آپریشن ، 2 دہشت گردہلاک

راولپنڈی( آئی این پی )ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)کے علاقے کلاچی میں پولیس کی گاڑی میں دھماکا ہواجبکہ آرمی کوئیک ری ایکشن فورس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیا،اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close