اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی۔محمد میاں سومرو نے کچھ روز پہلے سپیکر قومی اسمبلی کو رخصت کی درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مصروفیت کی وجہ سے ایوان کے اجلاسوں میں حاضر نہیں ہوسکے، ستمبر تک ان کی رخصت منظور کی جائے۔

 

 

راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمد میاں سومرو کا معاملہ رکھا گیا ۔ پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے ان کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے گئے تھے جن پر ضمنی الیکشن کا شیڈول پہلے ہی جاری ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close