روپے کی تگڑی واپسی، ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا

کراچی(پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مسلسل کمی ہو رہی ہے، انٹر بینک میں ایک ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا۔ایک امریکی ڈالر 221 روپے 91 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 217 روپے کا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد سے اب تک 17 روپے 94 پیسے سستا ہوچکا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 28 جولائی کے بعد سے 28 روپے کم ہوئی ہے۔

 

 

اس کے علاوہ پاکستان کے یورو بانڈ کی قیمت بھی بہتر ہونے لگی ہے، گزشتہ 20 روز میں پاکستانی یورو بانڈ کی ایلڈ 3 سے 29 فیصد کم ہوئی ہے، سال 2022 میں میچیور ہونے والے بانڈ کی ایلڈ 28 اعشاریہ 53 فیصد سے کم ہوکر 21 اعشاریہ 79 فیصد ہوگئی ہے۔19 جولائی 2022 کو پاکستان کے 2022 میں میچیور ہونے والے بانڈ کی ایلڈ 50 اعشاریہ 32 فیصد تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close