شہباز گل کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، کپڑوں میں خون آلود دھبے ہیں، جان کو خطرہ ہے، وکیل کا مؤقف

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف جنہیں غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی جان کو خطرہ ہے۔ شہباز گل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں۔ شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گِل نے عدالت کو خطرے سے آگاہ کیا ہے، انہیں خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔

شہباز گِل کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم شہباز گِل کو 2 روز بعد جمعے کو دوبارہ پیش کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close