شہباز گل کی گرفتاری ، تحریک انصاف کا اہم اجلاس طلب، کیا ہونے جارہا ہے؟ بڑی خبر

بنی گالہ (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں بلا یا گیا ہے،پنجاب سے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر،عمر سرفراز چیمہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شفقت محمود،اعجاز چوہدری،ڈاکٹریاسمین راشد،میاں محمودالرشید بھی شامل ہوں گے۔

 

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر اہم رہنما لاہور سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسے سمیت دیگر امور پر بات ہوگی ،جبکہ اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال کے تناطر میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close