شیخ رشید کی گرفتاری؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کاکہنا ہے کہ وہ چاہتے تو شہباز گل کی گاڑی سے ہیروئن بھی برآمد ہوسکتی تھی، انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، شیخ رشید چلے ہوئے کارتوس ہیں ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہبازگل کےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے اور اس مقدمے کے مدعی مجسٹریٹ ہیں، انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، ہم گواہ پیش کریں گے۔

 

فیصلہ عدالت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے، میں چاہتاتوشہبازگل کی گاڑی سےہیروئن برآمدہوسکتی تھی، شہبازگل نےجوبیان دیاوہ دہرانابھی قومی مفادمیں نہیں،فوج ایک منظم ادارہ ہے،پوری قوم اپنےادارےسےمحبت کرتی ہے، پاک فوج کےڈسلپن کی پوری دنیاقائل ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ لسبیلہ کےشہداسےمتعلق منفی مہم چلائی گئی، عمران خان قوم کوتقسیم کررہےہیں،قوم کوبھی ادراک ہوگیاہےکہ عمران خان نوجوان نسل کوگمراہ کرناچاہتےہیں، انہوں نے سازش کےتحت ایک بیانیہ بنایا لیکن سازشی کرداربےنقاب ہوچکےہیں۔شیخ رشید کے گھر چھاپے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدچلےہوئےکارتوس ہیں،ہمیں ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے، اگر شیخ رشیدکا کردار سامنے آیا تو ضرور کارروائی کریں گے۔خیال رہے کہ شیخ رشید نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کےاسلام آباد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے تاہم اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اس دعویٰ کی تردید کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں