پی ٹی آئی رہنما شہباز گل گرفتار، فواد چوہدری نے اغوا قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو بنی گالہ سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

 

 

ان کا مزید کہناتھا کہ ’’کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئےگئے۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے۔‘‘دوسری جانب فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close