فوجی قافلے پر خود کش حملہ، پاک فوج کے 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close