دعا زہرہ کے بعد پسند کی شادی کرنیوالی نمرہ کاظمی کا بھی افسوسناک انجام

ڈی جی خان (پی این آئی) پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی رہائشی نمرہ کاظمی کی درخواست ڈی جی خان کی عدالت نے منظور کرتے ہوئے اسے والدین کے ساتھ کراچی جانے کی اجازت دے دی۔

 

خیال رہے کہ چار ماہ قبل کراچی کی رہائشی لڑکی نمرہ کاظمی نے تونسہ میں شاہ رخ نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔نمرہ کاظمی ڈی جی خان میں علاقہ مجسٹریٹ عابد حسین کی عدالت میں پیش ہوئیں اور شوہر سے علیحدہ رہنےکی درخواست کی۔عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے نمرہ کو والدین کے ساتھ جانےکی اجازت دی۔نمرہ اور اس کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کاظمی تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے والدین کے ساتھ جانےکا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close