مون سون کا طاقتور سپیل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے 5دن مسلسل بارشوں کی خبر سنا دی

کراچی(پی این آئی)چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کو شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ 9 اگست کی شام یا رات سے موسلادھار بارش کاسلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس اسپیل میں 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 13 اگست کے دوران بارش کی شدت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب مون سون کا ایک اور طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کو تیار ہے لیکن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت اور میں سیلاب متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اگست سے مون سون کا چوتھا اسپیل بلوچستان میں داخل ہونےکا امکان ہے، شمال مشرقی، جنوب وسطی اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close