اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر فوری الیکشن میں گئے تو اگلے 4 ماہ ملک میں بے یقینی آجائےگی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق احسن اقبال نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہو چکا ہے،خصوصاً صوبہ سندھ کا مؤقف ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہو، نئی مردم شماری فروری میں مکمل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 4 مہینے میں نئی حلقہ بندیاں کر سکتا ہے،
فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کی سیاست کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ملکی معیشت سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ کہاں گئے وہ لوگ جو پاکستان کو سری لنکا سے تشبیہ دے رہے تھے، اللہ کے فضل سے معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور اگلے چند ماہ میں ان میں مزید بہتری آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں