بارش آج کہاں کہاں ہو گی؟ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں بشمول اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، پنجاب، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی وجہ سے ٹھٹھہ، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار اور چمبڑ سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا۔ چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسے، مشرقی بلوچستان میں سیلاب سے صورتِ حال خراب ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں